چوہدری اظہر چکرال آپریشن کے بعد معمولات زندگی کی بحالی کی طرف گامزن


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چیئرمین فرینڈز آف چکوال برمنگھم چوہدری اظہر محمود چکرال کامیاب آپریشن کے بعد معمولات زندگی کی بحالی کی طرف گامزن ہو رہے ہیں۔ان کی تیمارداری کا سلسلہ جاری ہے ،ایمبیسڈر آف پاکستان یوکے ڈاکٹر محمد فیصل، کمرشل اتاشی شفیق شہزاد ،قونصلر اعجاز حسین ،نامور علمی شخصیت حسن افضل رانا، ،ڈائریکٹر ورلڈ نیوز برطانیہ عرفان طاہر، پیر طیب الرحمن، صاحبزادہ فاروق القادری، سید مدثر اور دیگر نے چوہدری اظہر محمود چکرال کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کی دعا کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.