7 ستمبر 2024 یوم ختم نبوت صل اللہ علیہ وآلہ وسلم گولڈن جوبلی کے طور پر منایا جائے گا،مفتی مختار علی رضوی

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) سنی جماعت پاکستان کے سربراہ مفتی مختار علی رضوی نے کہا ہے کہ 7 ستمبر 2024 یوم ختم نبوت صل اللہ علیہ وآلہ وسلم گولڈن جوبلی کے طور پر منایا جائے گا یکم ستمبر تا 7 ستمبر ملک بھر میں سیمینارز اور کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔ مرکزی ختم نبوت کانفرنس گوجر خان میں ہوگی جس میں ملک بھر سے علماء کرام مشاءخ عظام مختلف سیاسی ومزہبی تنظیموں کے راہنما سمیت تاجر صحافی اور وکلاء تنظیموں کے عہداران خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مفتی مختار علی رضوی نے علماء کرام اورمشاءخ عظام وکلاء اور تاجر نمائندوں سے ملاقات کے دوران کیا۔مفتی مختار علی رضوی نے پیر سید مراتب علی شاہ، پیر محمد ناصر جمیل ہاشمی، علامہ شفیق الرحمان رضوی، ناصر منہاس ایڈووکیٹ،علامہ سجاد حسین نورانی سے ملاقات کرکے انہیں گوجر خان میں ہونے والی ختم نبوت کانفرس میں شرکت کی دعوت دی۔مفتی مختار علی نے کہا کہ مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی رحمتہ اللہ علیہ نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرکے منکرین ختم نبوت کے فتنہ کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیا۔ پوری امت کو چاہئے کہ 7 ستمبر کو مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی رحمتہ اللہ علیہ سمیت دیگر اراکین اسمبلی کو خراج تحسین پیش کریں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.