گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1چکوال میں ہونہارطلباءکے اعزاز میں تقریب

 



چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر )گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1چکوال میں میٹرک امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباءکے اعزاز میں سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ جس کا اہتمام ممتاز ماہرتعلیم اور پرنسپل انوارالحق شاہ نے کیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر عبدالوحید تھے۔ جنہوںنے طلباءکی محنت اورکامیابی کو سراہا اور مستقبل کے لیے نیک تمناﺅں کااظہار کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباءہی ملک کا روشن مستقبل ہیں۔ انکی محنت اور لگن سے ہمیں امید کی کرن دکھائی دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ طلباءکی شاندار کامیابی میں اساتذہ کے ساتھ والدین کی کاوشیں بھی شامل ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل انوار الحق شاہ نے سکول میں پوزیشن ہولڈر طلباءکو خراج تحسین پیش کیا اور اساتذہ و والدین کی محنت کوسراہا۔ ڈاکٹر عبدالوحید نے پوزیشن ہولڈر طلباءاقرار نذیر کو1159نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کرنے ،عمار عمر کو 1151نمبر کے ساتھ دوسری اور محمد حارث و اشعر عباس کو 1145نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر ٹرافیاں تقسیم کیں۔واضح رہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر1چکوال میں میٹرک کے حالیہ امتحانی نتائج میں ضلع بھر کے بوائز سکولوں میں پہلی تینوں پوزیشنیں حاصل کر کے اپنا تعلیمی اعزاز برقرار رکھا۔70طلباءنے اے پلس گریڈ حاصل کیا۔ گزشتہ سال بھی طلباءمیں پہلی پوزیشن ضلع چکوال میں سکول ہذا نے ہی حاصل کی تھی۔ جس کا تمام تر سہرا پرنسپل سید انوار الحق شاہ کے سر ہے ۔جن کی نگرانی میں مذکورہ سکول راولپنڈی بورڈ میں سپورٹس میں بھی چیمپین بنا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.