حضرت ابراہیم علیہ السلام کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے،ناصر جمیل ہاشمی
چکوال (نامہ نگار) دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ رتہ شریف کے سجادہ نشین پیر محمد ناصر جمیل ہاشمی نے کہا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ساری زندگی رضا الہی میں گزری, جد الانبیاء حضرت ابراہیم علیہ السلام زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے, ان خیالات کا اظہار پیر محمد ناصر جمیل ہاشمی مرکزی عیدگاہ بھون عید الا ضحی کے اجتماع سےخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقعہ پر صاحبزادہ باسط شکیل ہاشمی, صاحبزادہ حافظ طہ ہاشمی اور صاحبزادہ احمد عطاء ہاشمی بھی موجود تھے۔پیر ناصر جمیل ہاشمی نے کہا کہ حکم الٰہی کی بجا آوری میں حضرت اسماعیل علیہ السلام نے ایک مثال قائم کئ, انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کی بارگاہ میں اخلاص کو دیکھا جاتا ہے۔ پیرناصر جمیل نے آخر ملک وملت کی سلامتی اورفلسطین وکشمیر سمیت دنیا بھر کے مظوم مسلمانوں کے لئے دعا کی۔یادرہے بھون پچھلے ایک سو چالیس سال اجتماعی عید کی امامت دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ رتہ شریف کےسجادہ نشین کرواتے آ رہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں