سینیٹر رانا محمود الحسن و دیگر اہم شخصیات کی اعوان ہاؤس آمد

 


ڈھڈیال( مسرت جعفری)

معروف کاروباری شخصیت مانی اعوان ( اعوان انجینئرنگ ورکس ڈھڈیال)کی خصوصی دعوت پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر رانا محمود الحسن چیئرمین سٹینڈگ کمیٹی کیبنٹ ڈویژن و دیگر اہم شخصیات کی اعوان انجینئرنگ ورکس ہاؤس آمد، اعوان ہاؤس پہنچنے پر حاجی محمد رفیق اور مانی اعوان نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں بعد ازاں انکے اعزاز میں پرتکف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں انکے دوست احباب اور عزیز و اقارب نے بھرپور شرکت کی۔ بعد ازاں انہوں نے محلہ کشمیر کالونی میں رانا اختر کی اقامت گاہ پر رانا فیملی کے معززین سے بھی ملاقات کی۔ آخر میں انہوں نے حاجی محمد رفیق اعوان، مانی اعوان اور رانا اختر عزیز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.