وزیراعلٰی پنجاب کی میٹنگ،ڈپٹی کمشنر چکوال قرآہ العین ملک کی کارکردگی کی تعریف

 


وزیراعلٰی پنجاب کی میٹنگ میں CM پنجاب کی طرف سے پنجاب بھر کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بشمول ڈپٹی کمشنر چکوال قرآہ العین ملک کی کارکردگی کی تعریف کی اور شاباش دی


چکوال (مسعودکہوٹ) حکومت پنجاب کے سو دن مکمل ہونے پر ایک پروگریس میٹنگ کے دوران وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں اچھی کارکردگی والے اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر بشمول چکوال کی ڈپٹی کمشنر قرآہ العین ملک کے کام تعریف کی اور شاباش بھی دی۔یہ سب چکوال کی انتظامیہ کے تمام افسران کےلیے فخر اور اعزاز کی بات ہے جنہوں نے میڈم قرآہ العین ملک ڈپٹی کمشنر چکوال کے ہدایات پر من و عن عمل کرکے اپنا اور میڈم ڈی سی چکوال کا بھی وقار بڑھایا اور آج وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف سے تعریف اور عزت افزائی کا سبب بنے

اس موقع پر میڈم قرآہ العین ملک ڈپٹی کمشنر چکوال نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پنجاب کے 100دن ترقی کے ، 100دن صحت ، 100دن تحفظ کے ، 100دن تعلیم کے ، 100دن عمل کے لازوال سفر کو ایک پر عزم ، امن اور تحفظ کے خواب کو عملی جامہ پہنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ہے

کسی بھی خواب کو پورا کرنے کے لیے قربانیاں دینا پڑتی ہیں اور اس کی جستجو میں دن رات انتھک محنت ہی ہمیں منزل کے قریب لے جاتی ہے ڈپٹی کمشنر چکوال قرآہ العین ملک نے مزید کہا کہ اب وقت ہے وزیراعلٰی پنجاب کے ویژن کو پورا کرنے کا ، اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کا اور نئے دور کی راہ پر گامزن ہونے کا 

انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کسی بھی قوم کے مستقبل کےلیے فخر کی بات اس کی خودمختاری ہوتی ہے۔مشکلات سے لڑتے ہوئے ہی زندہ قومیں روشن تاریخ بناتی ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.