رفاقت علی راجہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی ایف اے چکوال کے زیر اہتمام رفاقت علی راجہ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیاگیا۔ جس کے مہمان خصوصی مسلم لیگ یوتھ ونگ چکوال سٹی کے وائس پریذیڈنٹ چوہدری سہیل احسن سیال تھے۔ محمد شکیب صفدر ملک ،سی ای او تاج محل سویٹ میاں خرم شہزاد، چوہدری محمد عفان سہیل سیال بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چوہدری سہیل احسن سیال ساتھیوں کے ہمراہ جب فٹ بال گراﺅنڈ پہنچے تو ٹورنامنٹ کی انتظامیہ جہانگیر شاہ، دانی شاہ اور دیگر نے ڈھول کی تھاپ پر استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی چوہدری سہیل احسن سیال سے تعارف کرایا گیا۔ٹورنامنٹ میں جمیل بالم نے بھی خصوصی شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں