یوسی پادشاہان سے مسلم لیگ(ن) کے سرکردہ رہنماؤں کی ڈی پی او سے ملاقات
ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) یونین کونسل پادشاہان سے مسلم لیگ(ن) کے سرکردہ رہنماؤں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چکوال سید شاہد حسین کاظمی ایڈووکیٹ ،صدر مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ چکوال چوہدری غلام صفدر رتہ ، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) یو سی پادشاہان مرزا صفدر چوہان اور دیگر شخصیات پر مشتمل وفد نے ڈی پی او چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود سے ملاقات کی جس میں انہیں چند روز قبل ہسولہ میں شادی کے ایک پروگرام پر ڈھڈیال پولیس کے دھاوے، تشدد ،سامان کی توڑ پھوڑ اور دیگر حقائق سے آگاہ کیا۔ ڈی پی او چکوال نے اس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے تھانہ ڈھڈیال کے دو اہلکاروں عنصر مجید اور ارسلان کومعطل، لائن حاضر،تنخواہ بند اور ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر چکوال انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے انہیں حکم دیا کہ وہ موقع پر جائیں اور رات 8 بجے سے پہلے واقعہ کی رپورٹ پیش کریں۔ علاؤہ ازیں شادی پروگرام میں شامل شرکاء نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے دھاوا بولنے کے بعد لوگوں سے بھاری کرنسی بھی چھین لی جو لاکھوں میں ہے۔
کوئی تبصرے نہیں