عوام کو تیز رفتار ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،قراۃ العین ملک

 


چکوال (نامہ نگار ) حکومت پنجاب کے احکامات پر عوامی مسائل کے فوری حل کے لئے اوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے عوام کو تیز رفتار ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے اور یہ امر بطورِ خاص قابلِ ذکر ہے کہ مسائل سے آگاہی کے عمل میں خواتین اور بزرگ شہریوں کو اولیت دی جاتی ہے۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے اپنے دفتر میں آنے والے لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کہی۔ انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے مسائل بلا جھجھک پیش کریں تاکہ ان کا فوری ازالہ یقینی بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے آنے والے لوگوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کر کے ان کی بلا تاخیر حل کیلئے متعلقہ سرکاری محکموں کے افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے اور ہدایت کی کہ مسائل کے حل کے لئے کی جانیوالی کارروائی سے انہیں باخبر رکھا جائے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.