لاوہ میں زمین کا تنازعہ،تین افراد قتل، دو شدید زخمی



 لاوہ ( نمائندہ ڈھڈیال نیوز) مین بازار لاوہ میں تین

 افراد زمین کے تنازعے کی نظر ہو گئے۔نور خان محمد رفاقت اور محسن ولی مقامی عدالت میں جانے کے لیے گھر سے نکلے تو راستے میں گھات لگائے ہوئے دو افراد نے فائرنگ کر کے نور خان اس کے بیٹے محمد رفاقت اور محسن ولی کو قتل کر دیا جب کہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے محمد احمد اور ڈرائیور محمد وقاص شدید زخمی ہوئے 

واضح رہے کہ محمد رفاقت اور اس کے دو بھائیوں کی جانب سے ایک سال قبل اپنے پھوپھی زاد محمد اشرف چنے خیل کو وراثت کی تقسیم کے تنازعے پر قتل کر دیا تھا جس میں محمد رفاقت اس وقت ضمانت پر باہر تھا ۔شہر میں تہرے قتل کی واردات کے باعث فضا میں سوگواری پائی جاتی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.