انگلش ڈیپارٹمنٹ پنوال کالج کی طالبہ کا اعزاز،لمز یونیورسٹی میں فیمینسٹ فکشن ورکشاپ کیلئے منتخب



چکوال (عبدالغفار پارس) انگلش ڈیپارٹمنٹ پنوال کالج کا ایک اور شاندار اعزاز،بی ایس انگلش فورتھ سمسٹر پنوال کالج کی طالبہ نائیلہ نُور کو لَمز یونیورسٹی میں منعقد ہونے والی فیمینسٹ فکشن ورکشاپ کیلئے منتخب کرلیا گیا،یہ ورکشاپ جولائی کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگی،نائلہ نُور نے اس رائٹنگ ورکشاپ کیلئے پاکستان بھر سے سینکڑوں درخواست گزاروں میں اپنی صلاحیت اور قابلیت کو منوایا ہے،لمز یونیورسٹی منتخب شرکاء کو رہائش،وظیفہ اور تربیت فراہم کرتا ہے،شعبہ انگریزی کے سربراہ پروفیسر شاہد آزاد نے نائلہ نُور کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے انتخاب سے انگلش ڈیپارٹمنٹ کے سٹوڈنٹس کو محنت صلاحیتوں اور مواقع کا بہتر شعور حاصل ہوگا،انہوں نے کہا کہ شہری مراکز سے دور کالجز میں بھی اگر ایک بہتر تدریسی ماحول دیا جائے تو سٹوڈنٹس کسی بھی سطح کے مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتے ہیں،انہوں نے ڈیپارٹمنٹ آف انگلش کی فیکلٹی کو بھی مبارکباد دی جن کی شبانہ روز کوششوں سے شعبہ انگریزی ترقی کی منزلوں کی طرف گامزن ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.