عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر آگاہی سیمینار ضلع کونسل ہال میں منعقد کیا گیا

 


چکوال(نامہ نگا) عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر حکومت پنجاب کے محکمہ سماجی بہبود اور ہیلپنگ ہینڈز آرگنائزیشن کے اشتراک سے آگاہی سیمینار ضلع کونسل ہال میں منعقد کیا گیا ۔ سیمینار اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر ارسلان سکندر اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر وسیم عباس کی سربراہی میں منعقد کیا گیا ۔ سیمینار میں پروگرام آفیسر سکلز ڈویلپمنٹ سرمد تنویر ، ایریا منیجر ہیلپنگ ہینڈز شمالی پنجاب ، ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن تہمینہ عصمت ، منیجر ری ہیبلیٹیشن سنٹر عطاء اللہ شاہ ، مختلف اداروں کے سربراہان ، سماجی شخصیات یونیورسٹی کے طلباء و طالبات ریسکیو 1122 ، این جی اوز سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ماحول کو صاف ستھرا اور ہر قسم کی آلودگی سے پاک رکھنے کےلئے انفرادی اور اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پلاسٹک شاپنگ بیگز کے خاتمے کے لیے حکومت پنجاب نے جو مہم شروع کی ہوئی ہے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے ضلع میں کامیاب بنانا ہے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے بہت سے مسائل کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ ماحول دوست اقدامات اٹھانے ہوں گے ۔ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق پلاسٹک شاپنگ بیگز کا استعمال ناصرف ماحول کے لئے خطرہ ہے بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی نقصان دہ ہے اس لئے ہمیں پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنا ہے۔ سیمینار کے اختتام پر ایک آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا اور ہیلپنگ ہینڈز کی طرف سے کپڑے سے بنے ہوئے بیگز شرکاء میں تقسیم کیے گئے.

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.