راول بالا میں ایک نقاب پوش کا چرواہے پر حملہ ، مزاحمت پر حملہ آور فرار

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) راول بالا میں ایک نقاب پوش کا چرواہے پر حملہ ، مزاحمت پر حملہ آور فرار ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق ارشد محمود ولد محبوب خان گاؤں سے ایک کلومیٹر دور اپنے مویشی چرا رہا تھا کہ دن 1/ 2 بجے کے دوران ایک نقاب پوش اس کے پاس آیا اور اس پر ڈنڈے سے حملہ کر دیا۔جس سے اس کے کانوں اور آنکھوں پر چوٹیں آئیں۔مزاحمت پرنقاب پوش اپنا موٹر سائیکل چھوڑ کرقریبی جنگل کی طرف فرار ہو گیا۔تھانہ ڈھڈیال میں رپورٹ درج اور موٹر سائیکل پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈھڈیال پولیس مصروف تفتیش ہے ۔




..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.