مائنز حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیائع انسانی المیہ ہے،راسعید خٹک

 


چوآسیدن شاہ(سید طلحہ فاروق)پاکستان سینٹرل مائینز لیبر فیڈریشن پنجاب کے چیئرمین راسعید خٹک نے کہاہے کہ مائنز حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیائع انسانی المیہ ہے جو نہ صرف مائنز کمیونٹی بلکہ انسانیت کے لئے بڑا مسئلہ بن چکا ہے جسکی روک تھام بڑے پیمانے پر کرنے کی ضرورت ہے اُنھوں نے یہ بات اپنے دفتر چوآسیدن شاہ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی ۔انھوںبتایا کہ دور جدید کے تقاضوں کے مطابق مائنز سیفٹی میں جدت لانے کی ضر ورت ہے اور اس سلسلہ میں سردار شیر علی خان گورچانی صوبائی وزیر معدنیات و کانکنی پنجاب اور بابر امان بابر صوبائی سیکرٹری معدنیات و کانکنی پنجاب کے ساتھ حالیہ ملاقات میں فیڈریشن کی جانب سے پیش کردہ تجاویز وسفارشات کاذکرکیا اورتوقع ظاہر کی کہ حکومت پنجاب ان تجاویز پر بہت جلد عملدرآمد کو یقینی بنائے گی جس سے حادثات کی روک تھام میں بڑی مدد ملے گی ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ مائنز حادثات میں کان کنوں کی شہادت اور اغواءکاروں کے ہاتھوں معصوم کان کنوں کے قتل عام سے محسوس ہو رہاہے کہ حکومت مائننگ ایریاءمیں کان کنوں کو سیفٹی و سیکورٹی مہیا کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جسکی وجہ سے کان کن عدم تحفظ کا شکار ہیں۔انہوں نے انڈسٹریل آل گلوبل یونین / FESپاکستان راستی پاکستان ودیگر غیر سرکاری تنظیموں کا حادثات کی روک تھام میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اسطرح کی دیگر تنظیموں کو حادثات کر روک تھام میں کردار ادا کرنے کی دعوت دی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.