سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ خوش آئند ہے،راجہ وقاص احمد



سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ خوش آئند ہے،راجہ وقاص احمد ڈویژنل چیئرمین پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی ڈویژن 


لیو انکیشمنٹ اور پرائیویٹائزیشن کے مسئلے کا حل سب سے پہلی ترجیح ہے ۔ راجہ حارث بیدار ضلعی صدر پنجاب ٹیچر یونین چکوال


اگیگا کا مستقبل روشن ہے ۔ محمد ذیشان اکرم صدر پنجاب ٹیچر یونین ضلع تلہ گنگ


سکولوں کی نجکاری روکنے کے حوالے سے کسی بھی حد تک جائیں گے ۔ حافظ عتیق نواز منہاس نائب صدر پنجاب ٹیچر یونین چکوال 


اسلام اباد( ایجوکیشنل رپورٹر سے ) گزشتہ روز اسلام اباد میں تمام سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کیا ۔ احتجاج میں چاروں صوبوں کے ملازمین اور وفاقی ملازمین نے شرکت کی ۔ ضلع چکوال سے سینکڑوں اساتذہ اور دیگر سرکاری ملازمین دھرنے میں شامل تھے ۔ چکوال سے پنجاب ٹیچر یونین دھرنے کی قیادت راجہ وقاص احمد اور راجہ حارث بیدار نے کی۔ ایجنڈے میں تنخواہوں میں اضافہ ' سکولوں کی نجکاری روکنا ' اساتذہ کی مستقلی' لیو انکیشمنٹ اور دیگر مسائل شامل تھے ۔ قائدین کا کہنا تھا کہ گیگا کی بنیاد پنجاب ٹیچر یونین کے مرکزی صدر ڈاکٹر امتیاز احمد عباسی مرحوم نے رکھی تھی ۔ گزشتہ تین سالوں میں 100فیصد تنخواہوں میں اضافہ اگیگا کی محنتوں کا مرہون منت ہے ۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.