فری میڈیکل کیمپ آج صبح 10 بجے بمقام ڈسٹرکٹ بار چکوال منعقد ہوگا
ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) بیگم نور میموریل ہاسپٹل بھبھڑ کے زیر اہتمام ایک فری میڈیکل کیمپ مورخہ 29 جون 2024 بروز ہفتہ صبح 10 بجے بمقام ڈسٹرکٹ بار چکوال منعقد ہوگا۔اس موقع پر منعقدہ ایک تقریب میں بن قطب فاؤنڈیشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے درمیان ہیلتھ کیئر کا ایک معاہدہ ہو گا اور ویل چیئرز بھی تقسیم کی جائیں گی۔ تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین بن قطب فاؤنڈیشن بشیر ملک ہوں گے۔
کوئی تبصرے نہیں