نجی تعلیمی اداروں کو گرمیوںکی چھٹیوں میں سمر کیمپ لگانے کی مشروط اجازت

 


چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم نے نجی تعلیمی اداروں کو گرمیوںکی چھٹیوں میں سمر کیمپ لگانے کی مشروط اجازت دے دی نہم اور دہم کلاس کے بچوں کو یکم جون سے 15 جولائی تک سمر کیمپ لگانے کی اجازت ہوگی تمام نجی تعلیمی ادارے دس سے پندرہ روز میں امتحانات کامرحلہ مکمل کریں گے صوبائی وزیر تعلیم نے ایجوکیشن اتھارٹیز کو چھٹیوں میں پرائیوٹ سکولوں کے امتحانات میں مداخلت سے بھی روک دیا گرمیوں کی چھٹیوں کے سلسلے میں حکومت پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پرائیویٹ سکولوں میں جاری امتحانات کے بارے میں واضح طور پر اجازت دینے کے باوجود مختلف اضلاع میں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے پرائیویٹ سکولز کو امتحانات فی الفور روکنے اور سکولز بند نہ کرنے پر رجسٹریشن کینسل کرنے اور سکول سیل کرنے جیسے احکامات دینے پر ایپسما شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان کی ہدایات پرایپسما شمالی پنجاب کے جنرل سیکرٹری ملک اعجاز احمد جسیال اور ایپسما راولپنڈی ڈویژن کے نائب صدر اور ایپسما ضلع چکوال کے پیٹرن انچیف چوہدری مشتاق حیدر نے چکوال کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی خان کی وساطت سے صوبائی وزیرِ تعلیم سے ملاقات کی اوران امور پر اپنی تنظیم کا موقف بھر پور انداز میں پیش کیاجس پر صوبائی وزیر نے مطالبات تسلیم کر لئے ایپسما چکوال ٹیم اور بالخصوص ابرار احمد خان ، ملک اعجاز ،چوہدری مشتاق حیدر ایپسما ضلع چکوال کے صدر چوہدری معین اکرم اور جنرل سیکرٹری زوہیب ابرار نے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدرکو پرائیویٹ سکولز کے اہم مطالبات کی منظوری پر مبارکباد پیش کی اور اظہار تشکر کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.