مزدور آج بھی یوم مزدور کے ثمرات سے محروم ہے،آصف ملک ایڈووکیٹ

 


چکوال ( پریس ریلیز ) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس اینڈ جسٹس نیٹ ورک کے چئیرمین محمد آصف ملک ایڈووکیٹ نے کہا ہےکہ مزدور آج بھی یوم مزدور کے ثمرات سے محروم ہے سرکاری چھٹی انجواۓ کرنے والے طبقات کی ایک دن کی تنخواہ اور آمدن مزدوروں میں تقسیم کی جاۓ مزدوروں کے عالمی دن پر اشرافیہ اور نوکر شاہی آرام پر ہے مگر مزدور پھر بھی کام پر رہے مزدوروں کے عالمی دن پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کے نام پر سیاسی و انتظامی اشرافیہ نے تقریبات پر کروڑوں ڈالر خرچ کر دیئے اور تمام سرکاری اداروں کے افسران و ملازمین اور طلبا و طالبات نے سرکاری چھٹی انجواۓ کی اور سارا دن فیملی اور دوستوں کے ساتھ اور سیر و تفریح میں گزارا مگر جس کے نام پر یہ سارا کچھ انجواۓ کیا گیا وہ اپنے بچوں کی روٹی کی خاطر یوم مزدور پربھی مزدوری کرنے پر مجبور رہا کاش ان سرکاری تقریبات اور سرکاری چھٹی کا کوئی عملی فائدہ غریب دیہاڑی دار مزدور اور اس کے بچوں کو بھی پہنچ پاتا تو حقیقی معنوں میں مزدور کا عالمی دن منایا جا سکتا مگر حقائق اس کے بر عکس ہیں اگر تمام مزدوروں کی رجسٹریشن کی جاۓ اور اور یوم مزدور پر چھٹی انجواۓ کرنے والے تمام افسران و ملازمین اور کاروباری اداروں کی اس ایک دن کی آمدن یا ایک دن کی تنخواہ ان غریب مزدوروں میں برابر تقسیم کر دی جاۓ تو شائد ان کو بھی حقیقی یوم مزدور کے ثمرات مل سکیں اور ان کو بھی یوم مزدور کا حقیقی مطلب سمجھ آسکے 

تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میں 

ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.