ختم نبوت کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے،صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر

 

چکوال( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ملی یکجہتی کونسل کے چیئرمین اور جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ختم نبوت کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے جانیں بھی قربان کرنی پڑیں تو دریغ نہیں کرینگے۔ ہر دور حکومت میں ختم نبوت کے قانون کو چھیڑنے کی کوشش کی گئی جو اس ملک کی عوام نے ناکام بنا دی۔ وہ قصبہ بھون میں تحفظ آئین ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام جمعیت علمائے پاکستان بھون نے کیاتھا۔ کانفرنس کی صدارت معروف مذہبی و روحانی شخصیت صاحبزادہ ناصر جمیل ہاشمی نے کی۔ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنایا گیا۔ یہاں اسلام کے خلاف کوئی فیصلہ نہیں چلے گا۔ پاکستان شمع رسالت کے پروانوں کا ملک ہے انہوں نے کہا کہ حکمران جو بھی ہوں سابقہ یا موجودہ ان کی پوزیشن انتہائی کمزورہے اور وہ اپنا اقتدار بچانے کے لیے ہر دور میں ختم نبوت کے قانون کو چھیڑنے کی کوشش کرتے ہیں ۔انہوں نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ قادیانیوں کو رعایت دینے کے لیے ان کے حق میں متنازعہ فیصلے کیے گئے جو قرآن و سنت اور آئین کے خلاف ہیں۔ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اس طرح کا کوئی فیصلہ قبول نہیں کرینگے ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ ناصر جمیل ہاشمی نے کہا کہ ملک انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے ۔موجودہ حالات انتہائی خراب ہیں ۔ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں نے ملک کو کمزور پوزیشن پر لا کھڑا کیا ۔بڑے افسوس کی بات ہے کہ ملک میں قادیانیوں کو اپنے مذہب کی آزادی اور تبلیغ کی اجازت دینے کی کوشش کی جا رہی ہے مگر شمع رسالت کے پروانے ہمیشہ کی طرح آج بھی اس طرح کے فیصلوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو آج تک اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کی کوشش ہی نہیں کی ،انڈسٹریاں بند ہو چکیں ،کاروبار ختم ہو چکے ،ملک میں معاشی پہیہ مکمل طور پر جام ہو چکا ہے ۔آئی ایم ایف کے دباﺅ پر انتہائی غلط فیصلے کیے جا رہے ہیں۔قادیانیوں کو کسی نہ کسی طرح ریلیف دینے کی کوشش بھی آئی ایم ایف کے پریشر کا حصہ ہے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر کاشف محمود مخدومی نے کہا کہ ختم نبوت کے معاملہ پر پاکستان کی عوام اور شمع رسالت کے پروانوں نے نہ کبھی سمجھوتہ کیا نہ آئندہ کرینگے۔ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔شمع رسالت کے پروانے ختم نبوت کے نام پر کٹ مرنا جانتے ہیں مگر اس پر کبھی آنچ نہیں آنے دینگے۔ کانفرنس سے حافظ محمد اظہر نعیم، سابق مرکزی امیر شیران اسلام پاکستان محمد عارف مجاہد ،مرکزی ناظم اعلیٰ شیران اسلام پاکستان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔تحفظ آئین ختم نبوت کانفرنس کے دوران قصبہ بھون کے درویوار تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے نعروں سے گونجتے رہے۔بھون میں منعقدہ تاجدار ختم نبوت کانفرنس میں ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر اور صاحبزادہ ناصر جمیل ہاشمی اور مولانا دانش بشیر حیدری نے کہا کہ 26مئی مرزا غلام احمد قادیانی کے واصل جہنم ہونے کا دن ہے اور شمع رسالت کے پروانے اس دن کو مرزا غلام احمد قادیانی پر لعنتیں بھیجنے کے طور پر منائیں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.