سویڈن میں گستاخ ملعونہ کی قرآن پاک کی بے حرمتی، شدید مزمت

 


سویڈن میں ایک گستاخ ملعونہ نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی جس کی وجہ سے دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ قرآن پاک مسلمانوں کی مقدس کتاب ہے جو نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ پر اتری۔عالمی برادری قرآن پاک سمیت دیگر مقدس کتابوں کی حرمت یقینی بنائے۔ان خیالات کا اظہار ادارہ نورالہدیٰ برمنگھم میں سیدفاروق شاہ کی صدارت اور علامہ سید ظفر اللہ شاہ کی میزبانی میں ورلڈ مسلم فیڈریشن کے ہنگامی اجلاس میں علمائ، مشائخ، سیاسی و سماجی رہنماﺅں نے کیا۔ اس موقع پر چوہدری عارف اقبال، ملک فتح خان ،علامہ نیاز احمد صدیقی ،مفتی عاطف اور دیگر نے شرکت کی۔ورلڈ مسلم فیڈریشن کے اس ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والی اس ملعونہ کی گستاخی پرسویڈن کی ایمبیسی کے سامنے بھرپور احتجاج کیا جائے گا جبکہ آئندہ جمعہ قرآن ڈے کے طور پر منانے کا عزم کیا گیابرطانیہ میں منتخب عوامی نمائندوں کے ذریعے سویڈن کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔علمائے کرام کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پاکستان مسلم ممالک کے سفیروں کے ساتھ مل کر سویڈن کی حکومت کے سامنے اٹھانے کا اعلان کرے۔نیز اس مسئلہ کو ماہر قانون دان ، بیرسٹرز کی خدمات حاصل کر کے یورپین کورٹ میں کیس دائر کر کے اس مسئلہ سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔ بہت جلد ایک کمیٹی تشکیل دے کر پرامن احتجاج کا دائرہ کار برطانیہ اور یورپ تک پھیلائیں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.