نادرا نے دفتر یونین کونسل ڈھڈیال میں اپنی ذمہ داریاں سر انجام دینا شروع کر دیں

 


ڈھڈیال (مسرت جعفری) سابق وفاقی وزیر و ایم این اے میجر طاہر اقبال کی کوششوں سیاسی و سماجی شخصیت حاجی منظور حسین اور بابو ذوالفقار علی کی کاوشوں سے نادرا نے دفتر یونین کونسل ڈھڈیال میں اپنی ذمہ داریاں سر انجام دینا شروع کر دیں۔ نادرا ٹیم نے صحافیوں کو بتایا کہ محدود پیمانے پر کام شروع کیا گیا ہے فارم ب، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، گمشدہ کارڈ ازدواجی حیثیت کی تبدیلی و دیگر امور سر انجام دئیے جائیں گے۔ نادرا ہفتہ میں پانچ دن صبح 9 بجے سے دن 3 بجے تک اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے گا۔ اس موقع پر حاجی منظور حسین، بابو ذوالفقار علی، سیکریٹری یونین کونسل یاسر عرفات، نمبردار چوہدری نقیش حیدر اور غلام جعفر بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ ڈھڈیال 6 یونین کونسلوں کا مرکز ہے جس کی عوام نے ایم این اے میجر( ر )طاہر اقبال کا شکریہ ادا کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.