مولانا محمد نواز نقشبندی مرحوم کی اہلیہ نیک سیرت خاتون تھیں، علماء کرام

 


چکوال(نامہ نگار) مولانا محمد نواز نقشبندی مرحوم کی اہلیہ نیک سیرت خاتون تھیں، قرآن پاک کی تلاوت انکا زندگی بھر معمول رہا،جھوٹ،غیبت سمیت دیگر برائیوں سے بچوں کو بچنے کی تلقین کرتیں،کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے سفر آخرت کی طرف روانگی دراصل بارگاہ رسالت مآب صل اللہ علیہ والہ وسلم میں مقبولیت تھی ان خیالات کا اظہار ماسٹر محمد رشید الرحمان قادری، علامہ توقیر عباس رضوی، ماسٹر نثار رتوی نے مولانا محمد نواز نقشبندی مرحوم کی اہلیہ کے لیے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تلاوت سعادت قاری ثناء اللہ نے حاصل کی جبکہ بارگاہ رسالت مآب صل اللہ علیہ والہ وسلم میں قومی شہرت یافتہ ثناء خواں زینت القراء قاری محمد عثمان نورانی اور قاضی شفاعت نے ہدیہ نعت شریف پیش کی، مقررین تقریب معروف کالم نگار ناصر محمود مغل، محمد سعید الرحمن،قاضی رفاقت علی نورالمصطفی نورانی،ناصر منہاس ایڈووکیٹ، ماسٹر محمد صفدر، ڈاکٹر عتیق الرحمان منہاس، ڈاکٹر عاصم رشید سمیت علاقہ بھر کی مذہبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی، مقررین نے کہا کہ انسان کی تخلیق مقصد یہ ہے کہ وہ اللہ پاک کی عبادت کرئے بدقسمتی سے ہم اصل مقصد بھلا دیا ہے،دنیا کی حرص اور لالچ نے ہمیں دین سے دور کر دیا ہے،آخر میں مرحومہ کی بخشش وبلندی درجات کی دعا کرائی گئی۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.