گندم کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف کاروائی شروع

 

ڈھڈیال (نامہ نگار خصوصی) ضلع بھر میں گندم کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف کاروائی شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق محکمہ زراعت کے اہلکاروں نے ان دیہات کے دورے شروع کر دئیے ہیں جہاں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران گندم کی باقیات کو آگ لگائی گئی۔محکمہ کے اہلکاروں نے بدھ کو قصبہ ڈورے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈھوک کھرل کے قریب آگ لگانے والوں کے بارے میں معلومات حاصل کرکے اپنی رپورٹ تیار کی۔معلوم ہوا ہے کہ گندم کی باقیات کو آگ لگانے پر زمینوں کے مالکان اور کاشت کرنے والوں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔یاد رہے گزشتہ چند روز کے دوران امیر پور منگن،بھبھڑ ڈھوڈہ اور دیگر مختلف دیہات میں گندم کی باقیات کو آگ لگائی گئی جسے بعد ازاں ریسکیو 1122 چکوال کی مدد سے بھجایا گیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.