ہیلپنگ ہینڈ چکوال کے تمام پروگرامز کی ضلع کے لیے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، خواجہ عمیر اصغر ایڈووکیٹ

 


ہیلپنگ ہینڈ چکوال منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں کو بحال کے ساتھ ساتھ ہنرمند بھی بنا رہی ہے تاکہ وہ اس معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔سید عیاض الرحمن شاہ پروگرام آفیسر

چکوال ( نامہ نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال کے نوجوان سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ خواجہ عمیر اصغر سے ہیلپنگ ہینڈ چکوال کے منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں کے پروگرام آفیسر سید عیاض الرحمن شاہ نے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پروگرام آفیسر سید عیاض الرحمن شاہ نے ایڈووکیٹ خواجہ عمیر اصغر کو ہیلپنگ ہینڈ چکوال کی جانب سے چکوال میں جاری پروگرامات کا تعارف کروایا اور منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں کے لیے جاری سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل فراہم کی۔ ایڈووکیٹ خواجہ عمیر اصغر کا ہیلپنگ ہینڈ چکوال کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ ضلع چکوال جہاں میڈیکل کی سہولیات ناکافی ہیں یا غریب کی پہنچ سے باہر ہیں وہاں ہیلپنگ ہینڈ کی جانب سے معذور افراد کے لیے بہت ہی مناسب فیس کے ساتھ بحالی کے لیے مختلف تھراپی کی سہولیات بجا طور پر ایک بہترین اقدام ہے۔ ہیلپنگ ہینڈ چکوال کے تمام پروگرامز کی ضلع کے لیے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چکوال کے ایک چیمبر میں ہیلپنگ ہینڈ چکوال کا رجسٹرڈ جسمانی معذوری کا شکار نوجوان ٹائپسٹ کے طور پر کام کر رہا ہے۔ پروگرام آفیسر سید عیاض الرحمن شاہ نے اس اقدام کو سراہا اور جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ خواجہ عمیر اصغر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس خواش کا بھی اظہار کیا کہ ایسے مذید منفرد صلاحیتوں کے حامل وہ بچے جو میٹرک پاس کر چکے ہوں اور ہیلپنگ ہینڈ سے کمپیوٹر کورس کر لیں انہیں بھی مختلف وکلاء چیمبرز میں کام کے مواقع فراہم کی جائیں۔ پروگرام آفیسر سید عیاض الرحمن شاہ کا کہنا تھا کہ ہیلپنگ ہینڈ چکوال منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں کو بحال کے ساتھ ساتھ ہنرمند بھی بنا رہی ہے تاکہ وہ اس معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ منفرد صلاحیتوں کے حامل بچوں کو اس قابل بنایا جائے کہ انکی معذوری معاشرے میں انکے آگے بڑھنے میں آڑے نہ آئے۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.