گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس پنوال میں پری فرسٹ ائیر کی کلاسز کے لئے تعارفی پروگرام

 


گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس پنوال میں پری فرسٹ ائیر کی کلاسز کے لئیے آج ایک تعارفی پروگرام کا انعقاد ہؤا جس کی صدارت کالج پرنسپل پروفیسر سخاوت حسین آزاد نے کی ۔ شعبہ انگریزی کے سربراہ پروفیسر شاہد آزاد نے نئے آنے والے طلبہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ طلبہ اپنی محنت کے بل بوتے پر ایک شاندار مستقبل کی طرف اپنا سفر جاری رکھیں گے۔ انگلش ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر قاسم عباس نے پروگرام میں فرسٹ ائیر میں زیر تعلیم طلبہ کو کالج اور مختلف شعبہ جات کے حوالے سے تفضیلی بریفنگ دی۔ پروفیسر عابد حسین انچارج ایڈمشن کمیٹی نے داخلہ مہم اور اس کے آئندہ مرحلوں کی تفضیل بتاتے ہوئے کہا کہ قبل از وقت کلاسز کے قیام سے طلبہ کو بہتر تیاری کے مواقع میسر آئیں گے۔نظم و ظبط کے حوالے سے پروفیسر کوثر عباس نے کالج قوانین اور ان کی اہمیت پہ گفتگو کی ۔کالج پرنسپل پروفیسر سخاوت حسین آزاد نے طلبہ کو تلقین کی کہ ایک شاندار اور تجربہ کار تدریسی ٹیم کی موجودگی میں طلبہ کا فرض بنتا ہے کہ وہ مطلوبہ محنت اور لگن سے تعلیم کے میدان میں اپنا اور ادارے کا نام بلند کریں

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.