چکوال کی عوام کے ساتھ ظلم کی انتہاءکر دی گئی

 



چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر  )چکوال کی عوام کے ساتھ ظلم کی انتہاءکر دی گئی ۔ گندم 80روپے کلو اور 3200روپے من تو کی گئی مگر اس سے تیار کردہ اشیاءکی قیمت وہیں کی وہیں ہیں۔ دلیہ ،میدہ، سوجی اور دیگر گندم سے بنائی جانے والی اشیاءکی قیمتیں کم نہیں کی جا سکیں ،دلیہ آج بھی 200روپے کلو بیچ کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاجا رہا ہے۔ چکی مالکان نے انتظامیہ کی غفلت کا فائدہ اٹھانا شروع کر رکھا ہے۔ جس وقت گندم آٹھ ہزار روپے من تھی اس وقت بھی دلیہ کا ریٹ دو روپے فی کلوگرام تھا آج گندم 3200روپے فی من ہے مگر دلیہ پھر بھی دو سو روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر چکوال اے سی گاڑی اوراے سی دفتر سے اٹھ کر عوام کو ناجائز منافع خوروں کے چنگل سے نجات دلوائیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.