ڈیپارٹمنٹ آف انگلش کے تحت ٹیم ٹیچرز کے لیے ٹریننگ ورکشاپ

 


ڈیپارٹمنٹ آف انگلش کے تحت ٹیم ٹیچرز کے لیے ایک ٹریننگ ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں ڈیپارٹمنٹ ٹیچرز نے مختلف تدریسی موضوعات پہ لیکچرز دئیے ۔ پروفیسر قاسم عباس نے لیسن پلاننگ کے موضوع پہ پریزینٹیشن دیتے ہوئے اس بات پہ زور دیا کہ تدریس کی منصوبہ بندی بہترین امتحانی نتائج اور پیشہ وارانہ ترقی کی ضامن ہے اسلئیے ہر ٹیچر کو لیکچر کی کماحقہ تیاری کرنا چاہئیے ۔ سربراہ شعبہ انگریزی پروفیسر شاہد آزاد نے “تخلیقی تدریس “ کے موضوع پہ بات کرتے ہوئے روایتی طریقہ تدریس میں جدت اور تخلیقی پہلو لانے کے لئیے ایک فریم ورک بنانے کی اہمیت پہ زور دیا تاکہ تعلیم کی بنیاد ڈگریوں کے بجائے شخص اور شخصیت کے تعمیری اصولوں پہ قائم ہو سکے ۔ پروفیسر خرم شہزاد نے “تدریسی اخلاقیات “ پہ لیکچر دیتے ہوئے ادارے، کلاس رومز ، طلبہ و اساتذہ اور انتظامیہ کے حوالے سے تدریسی اخلاقیات کے رہنما اصولوں کی وضاحت کرتے ہوئے اس امر پہ زور دیا کہ تدریس کو محض نوکری کے بجائے ایک پیغمبرانہ فرض سمجھ کر نبھانے کی ضرورت ہے ۔ ورکشاپ کے آخر میں موجودہ اور سابقہ ٹیم ٹیچرز کے پینلز نے ڈیپارٹمنٹ میں انٹرن شپ کے تجربات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرن شپ کے عمل نے شخصی لحاظ سے انہیں تدریس و تنظیم کے نئے پہلوؤں سے روشناس کرایا ہے جس سے انہیں اعتماد حاصل ہؤا ہے ۔ ورکشاپ کے آخر میں کالج پرنسپل پروفیسر سخاوت حسین آزاد نے ورکشاپ کے شرکا میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے ۔ ورکشاپ میں وائس پرنسپل پروفیسر سہیل ملک نے بھی شرکت کی اور ورکشاپ کے شرکا کو تدریس کے بدلتے ہوئے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی ہدایت کی ۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.