گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول چکوال میں یوم تکبیر حوالے سے پروقار تقریب

 



چکوال (ڈسڑکٹ رپورٹر)گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول چکوال میں یوم تکبیر حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی سکول سٹاف اساتزہ اور طلباءنے شرکت کی اس موقع پر یوم تکبیر ریلی نکالی گئی پرنسپل قاضی عبدالحمید نے خطاب کرتے ہوئے ایٹمی دھماکوں کے تناظر میں محسن ملک و قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان، ذوالفقار علی بھٹو اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے کردار پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور کہا کہ میاں نواز شریف نے بیرونی دباومیں نہ آ کر پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا میاں نواز شریف کے دور میں پاکستان کی معاشی ترقی ہوئی سی پیک کا قیام ہوا اورملک خوشحالی سے ہمکنار ہوا انہوں نے کہا کہ24برس قبل 28مئی 1998ءکو پاکستان نے بلوچستان کے سنگلاخ پہاڑوں میںچاغی کے مقام پر بھارت کی جانب ایٹمی دھماکوں کے بعد ایٹمی دھماکے کر کے دنیا بھر میںساتویں ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیاقبل ازیں امریکہ،برطانیہ،روس،چین،فرانس اور بھارت ایٹمی طاقت کے حامل ملک ہیں پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے پہلی اسلامی ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ااکر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.