ایس ایم او آر ایچ سی ٹمن ڈاکٹر عبداللہ کا موقف بھی سامنے آگیا، مریضہ کے چیک اپ کا الیکٹرانک ریکارڈ بھی سامنے لے آئے


آر ایچ سی ٹمن کے ایس ایم او ڈاکٹر عبداللہ کیخلاف مبینہ طور پر مریضوں کیساتھ ہتک آمیز رویہ اپنانے کی شکایات کا معاملہ۔۔۔!!


کسی کیساتھ نامناسب رویہ نہیں اپنایا، لیڈی ڈاکٹر مصروف ہونے کے باوجود مریضہ کو فیور دی باقاعدہ طور پر چیک اپ ہوا، ڈاکٹر عبداللہ


تلہ گنگ (شوکت علی ملک سے) شہید کیپٹن احمد بدر شہید ہسپتال آر ایچ سی ٹمن کے ایس ایم او ڈاکٹر عبداللہ کیخلاف فیصل نواز قاضی نامی ٹمن کے شہری کی والدہ کو چیک نہ کرنے اور مبینہ طور پر ہتک آمیز رویہ اپنانے کیخلاف محکمہ صحت حکام کو دی جانے والی درخواست پر ایس ایم او ڈاکٹر عبداللہ نے ریڈ نیوز کو اپنا مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کسی کے ساتھ بھی نامناسب رویہ نہیں اپنایا بلکہ درخواست کنندہ کی مریضہ کا باقاعدہ طور پر چیک اپ کیا گیا ہے جس کا الیکٹرانک ریکارڈ بھی وہ سامنے لے آئے ہیں جس کے مطابق مقبول جہاں نامی مریضہ خاتون بعمر 74 سال کا 16 مئی 2024 کو 01:47 پہ باقاعدہ طور پر چیک اپ کیا گیا ہے۔ ایس ایم او ڈاکٹر عبداللہ کا کہنا تھا کہ مریضہ کا چیک اپ لیڈی ڈاکٹر سے ہونا تھا جس کا بالواسطہ میرے ساتھ کوئی کنکشن ہی نہیں بنتا تھا اس کے باوجود جب مریضہ کیساتھ موجود اٹینڈنٹ نے اصرار کیا تو لیڈی ڈاکٹر جوکہ ڈیلیوری کرانے میں مصروف تھیں ان کو کو فوری طور پر بلا کر مریضہ کا باقاعدہ طور پر چیک اپ کیا گیا اور ان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ریفر کیا گیا، اس کے باوجود اس طرح کے الزامات سمجھ سے بالاتر ہیں، ہم اپنے فرائض کی بطریقِ احسن ادائیگی اور لوگوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کےلیے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.