فرینڈز آف چکوال برمنگھم کی چوہدری علی ناصر بھٹی سے تعزیت

 


چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر  )فرینڈز آف چکوال برمنگھم نے سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری امیر خان بھٹی کی اہلیہ اورپاکستان تحریک انصاف ضلع چکوال کے صدر اور امیر بھٹی گروپ کے سربراہ چوہدری علی ناصر بھٹی کی والدہ کے انتقال پر گہرے افسوس اور رنج و غم کا اظہار کیاہے۔چیئرمین فرینڈز آف چکوال برمنگھم چوہدری اظہر محمود چکرال کی صدارت میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں چوہدری عارف اقبال آف تھنیل فتوحی ،ملک فتح خان،ملک منظور پنوال ،اقبال مرید ،خالد مغل کوٹ اقبال، شباب گوندل ڈھڈیال، حسن علی بھٹی، عالیان علی بہکڑی، خواجہ محمد شفیق ،قونصلر انیس قونصلر راشد،منیجر PIAپرویز اقبال وڑائچ ،منیجر پاسپورٹ ایوب، مبشر چوہدری موہڑہ الہو،عتیق چک خوشی،ملک رضوان منصف آف ربال، چوہدری گل محمد چکرال ،چوہدری ذوالفقار علی چکرال، چوہدری شہر یار چکرال، چوہدری عمران پاشا چکرال، چوہدری محمد رزاق آف پڑھال محمد اشفاق آف پڑھال جمیل ہاشمی اوڈھروال، تنویر حسین آف اوڈھروال، نمبردار غلام مرتضی آف کھودے محمد عجائب آف کھودے ،محمد بنارس آف کوٹ اقبال ،محمد خالد تھوہا بہادر، علی نجفی سر پاک چکوال ،محمد کامران سر پاک چکوال، میاں فرخ آف مونا، راجہ امین آف ملہال مغلاں، چوہدری مطلوب آف ڈھڈیال،نے شرکت کی۔شرکاءنے چوہدری علی ناصر بھٹی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.