آر ایچ سی ڈھڈیال کی اپ گریڈیشن کے معاملات انڈر پراسس ہیں،ڈاکٹر عدیل احمد


 ڈھڈیال(نائیک آصف علی) انچارج رورل ہیلتھ سنٹر ڈھڈیال ڈاکٹرعدیل احمد کی عوامی پریس کلب چکوال کے وفد سے ملاقات۔ ڈاکٹر عدیل احمد کے مطابق گزشتہ ماہ پچاس سے زائد ڈیلیوری کیسز اور تین سو سے زائد مریضوں کو رورل ہیلتھ سنٹر ڈھڈیال میں داخل کرکے علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی گئیں اور اسطرح کارکردگی کے حوالے سے آر ایچ سی ڈھڈیال پورے پنجاب کے رورل ہیلتھ سنٹرز میں سے پہلے نمبر پر رہا۔ ہسپتال کے دروازے مریضوں کے لئے کھلے ہیں پہلے مریضوں کے داخلے کی سہولت دستیاب نہیں تھی لیکن گزشتہ ماہ سے میل اور فی میل مریضوں کے داخلے کے لئے الگ الگ وارڈ موجود ہیں۔ اسوقت بھی ایک درجن کے قریب مردوں خواتین آر ایچ سی میں ایڈمٹ ہیں جبکہ ڈھڈیال ہسپتال میں ہر قسم کی ضروری ویکسین بھی دستیاب ہے حکومت پنجاب کی طرف سے آر ایچ سی ڈھڈیال کی اپ گریڈیشن کے معاملات انڈر پراسس ہیں جن کے مکمل ہونے کے بعد ڈھڈیال میں چائلڈ سپیشلسٹ و دیگر مختلف شعبوں کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز بھی دستیاب ہونگے۔ اس موقع پر انچارج آر ایچ سی ڈھڈیال کے انچارج نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا وزٹ بھی کروایا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.