سردار آفتاب اکبر خان کا سانگ کلاں اور سانگ خورد کا تعزیتی دورہ
ڈھڈیال (مسرت جعفری)سابق ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ایجوکیشن کمیشن سردار آفتاب اکبر خان کا سانگ کلاں اور سانگ خورد کا تعزیتی دورہ۔ وہ منگل کے روز سانگ خورد اور سانگ کلاں میں چوہدری سجاد حسین ٹھیکیدار کی پھوپھی مرحومہ، حاجی محمد رفیق چودھری خالد کے بھائی، چوہدری محمد اقبال سابق کونسلر چوہدری محمد ریاض نمبردار کے والد محترم چوہدری سلطان خان نمبردار کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے انکی اقامت گاہ گئے۔ انہوں نے مرحومین کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ اور چوہدری محسن بھی انکے ہمراہ تھے جبکہ چوہدری اشفاق سابق کونسلر، چوہدری اسحاق جٹ، چوہدری یعقوب جٹ اور چوہدری محمد افضل بھی اس موقع پر موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں