جدید رہائشی سہولتوں سے آراستہ ”ابیہاسٹی“کے دفتر کی افتتاحی تقریب

 






چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر)جدید رہائشی سہولتوں سے آراستہ ”ابیہاسٹی“کے دفتر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت چیئرمین فیڈریشن آف ریٹیلرز آل پاکستان مسرت اعجاز خان نے کی۔جبکہ مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی خان اور چیئرمین پاکستان بارکونسل حسن رضا پاشا ایڈووکیٹ تھے۔خطبہ استقبالیہ ابیہا سٹی کے سی ای او قاضی عامر ذوالفقار نے پیش کیا۔ رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی خان نے چیئرمین پاکستان بار کونسل حسن رضا پاشا ایڈووکیٹ کے ساتھ مل کر فیتہ کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا۔ جبکہ کمسن اُم ابیہا اور چیئرمین فیڈڑیشن آف ریٹیلرز آل پاکستان مسرت اعجاز خان نے بھی فیتہ کاٹا اور دفتر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی و ضلعی صدر مسلم لیگ ن چوہدری سلطان حیدر علی خان نے کہا کہ ملک جس معاشی بحران سے آج گزر رہا ہے اس سے تمام طبقات متاثر ہوئے جبکہ پراپرٹی سیکٹر بھی اسی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔ تاہم ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے حکومت پرعزم ہے انہوں نے کہا کہ لوگوں کے اجتماعی معاملات حل کرنے کے لیے تمام تر توانائیاں صرف کی جا رہی ہیں۔ہماری یہی کوشش ہے کہ جتنے بھی کاروبار شروع کیے جا رہے ہیں اس میں لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں۔اور یہی ہماری ترجیحات ہیں۔ انہوں نے ابیہا سٹی کے قیام کو احسن اقدام قراردیا۔ چوہدری سلطان حیدر علی خان کا کہنا تھا کہ نادرن بائی پاس کی جلد تکمیل کا خواہش مند ہوں اور اس کی تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابیہا سٹی کے قیام سے ضلع کی عوام کو جدید ترین سہولتوں سے آراستہ شہر ملنے کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھ وابستہ افرادکو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے انویسٹرز کو زیادہ سے زیادہ انویسٹمنٹ کرنے کی اپیل کی۔چیئرمین فیڈریشن آف ریٹیلرز آل پاکستان مسرت اعجاز خان نے ابیہا سٹی کے قیام کو ضلع چکوال کی عوام کے لیے تحفہ قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ابیہا سٹی کے دفتر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ہے۔ جلد ابیہا سٹی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائےگا۔ انہوں نے انویسٹرز اور پراپرٹی ڈیلرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہو جائیں اور ایک دوسرے کی طاقت بنیں۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔ مسرت اعجاز خان نے پنجاب حکومت کی طرف سے لگائے جانے والے نئے مجوزہ ٹیکس بھی مسترد کر دئیے اور کہا کہ حکومت ٹیکس لگانے کی بجائے انویسٹرز کی حوصلہ افزائی کرے اور انہیں سہولیات دے۔ تاکہ ملک میں معاشی حالات بہتر ہوں ۔وائس چیئرمین نجیب گل عباسی ،ملک حبیب ،قاضی محمد اکبرنے اپنے خطاب میں کہا کہ ابیہا سٹی کے قیام سے چکوال کے شہریوں کو بہترین رہائشی سہولیات کی فراہمی میسر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ چکوال کے اندر ایسی سوسائٹی کی ضرورت تھی جو جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہو ۔ابیہا سٹی یہ کمی پورا کرےگی اور اس سے چکوال ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔مقررین نے کہا کہ ابیہا سٹی کے سی ای او قاضی عامر ذوالفقار نے جس عزم کے ساتھ شہر کے اندر کام کیا اور اب اسی یقین اور عزم کے ساتھ ابیہا سٹی کا قیام عمل میں لایا وہ بلاشبہ قابل تحسین ہے۔قبل ازیں چکوال رئیل اسٹیٹ یونین کے صدر چوہدری مظہر حسین نے بھی خطاب کیا اور پراپرٹی ڈیلرز و انویسٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ محمد عمر نے سرانجام دئیے جبکہ دیگر جن معروف شخصیات نے شرکت کی ان میں ممبر پنجاب بارکونسل محمد اشفاق کہوٹ ایڈووکیٹ، معروف قانون دان و سابق اسسٹنٹ اٹارنی ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خواجہ عمیر اصغر ایڈووکیٹ،ایڈووکیٹ سپریم کورٹ عارف ریاض بٹ ،معروف ماہر تعلیم چوہدری معین اکرم، پراجیکٹ ڈائریکٹر پرل گلوبل ہاﺅسنگ سوسائٹی دینہ کرنل (ر) سلطان فیاض، سعید بٹ ،عبدالحفیظ چوہان، محمد ایوب خان، مزمل لودھی، فصیح تنویر، زین علی ، محمد عمیر فخر، قاضی نعمان اعجاز، راجہ فیضان،عبدالغفار خان، چوہدری محمد افضل آف تھیل فتوحی، سید شاہد حسین شاہ ،قاسم گوندل، راجہ ناصر محمود، قاضی صدیق فاروق، شفقت یزدانی ، مختار بندیال ،جمیل بالم، چوہدری محمد لطیف، چوہدری قیصر، چوہدری جاوید اور جنرل سیکرٹری ریجنل یونین آف جرنلسٹس شمالی پنجاب عبدالغفور منہاس شامل ہیں۔رئیل مائنڈ مارکیٹنگ اور ابیہا سٹی کے سٹاف سعید بٹ، عبدالحفیظ چوہان، محمد ایوب، محمد عمیر اصغر، فصیح تنویر، زین علی، مزمل عامر لودھی ،راجہ فیضان اور دیگر شامل ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.