چوہدری اظہر چکرال کا آج برمنگھم کے سولی ہل ہسپتال میں کینسر کا آپریشن ہوگا




 چیئر مین فرینڈز آف چکوال برمنگھم، سراپا شفیق،انسان دوست،مہربان،ہردلعزیز،محترم مکرم جناب چوہدری اظہر محمود چکرال کا آج بروز جمعہ برمنگھم کے معروف سولی ہل ہسپتال میں موزی مرض کینسر کا آپریشن ہے آئیں سب مل کر دعا کریں کہ کریم اور مہربان اللہ اپنے پیارے حبیب (صل اللہ علیہ و سلم)اور مولا حسن وحسین (علیہ سلام) کے صدقے اظہر محمد چکرال کو صحت کاملہ عاجلہ اور  عمر خضری عطا فرئے،سداسلامت اور ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے( آمین ثم آمین)

============

برمنگھم میں چیئر مین فرینڈز آف چکوال چوہدری اظہر محمود چکرال کی عیادت کے لیے انکی رہائش گاہ پر تانتا بندھ گیا مسلم لیگ ن مڈلینڈ کے صدر چوہدری عارف اقبال جنرل سیکرٹری ملک فتح خان نمبردار غلام مرتضی کھودے سید سبط الحسن گیلانی راجہ ریاض احمد اور دیگر نے چوہدری اظہر محمود سے ملاقات کے دوران انکی صحت یابی کی دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.