سانحہ 9 مئی کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا،ملک دشمنوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا،9 مئی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، میجر (ر) طاہر اقبال ملک، میجر (ر) ڈاکٹر قیصر مجید ملک
چکوال (پ ر)9 مئی 2023 کو جو کچھ ہوا اس پر پوری قوم آج بھی رنجیدہ ہے، ناعاقبت اندیش اور گمراہ افراد کی بدولت شرانگیز واقعات، توڑ پھوڑ اور جناح ہائوس سمیت اہم فوجی تنصیبات پر حملہ ملک اور قوم کی ناموس پر بدنما داغ ہے، کسی بھی مہذب معاشرے میں اس قسم کی شرپسند کارروائیوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ 9 مئی کو جناح ہائوس ، فوجی تنصیبات اور ریاستی اداروں پر سوچے سمجھے منصوبے کے تحت حملہ کیا گیا اور ملکی وقار کو پامال کرنے کی گھنائونی کوشش کی گئی ۔ پاک افواج کے شہداء اور ان سے وابستہ یادگاروں کی بے حرمتی اور توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔پوری قوم شہداء کے ورثاء سے شرمسار ہے اور انہیں یقین دلاتی ہے کہ ایسے بہیمانہ حملہ آوروں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔
کوئی تبصرے نہیں