28 مئی یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا روشن ترین دن ہے،حافظ چوہدری غلام علی لکھوال

اس دن کی مناسبت سے ہم اپنے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں آج پھر ہمیں عہد کرنا ہے کہ ملک پاکستان کی خودمختاری اور ملکی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،صدر PFP ضلع چکوال


چکوال (پ ر) پاکستان فلاح پارٹی PFP ضلع چکوال کے صدر حافظ چوہدری غلام علی لکھوال نے کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کی تاریخ کا روشن ترین دن ہے اج کے دن ہمارا ملک پاکستان نہ صرف مسلم ممالک بلکہ پوری دنیا کے سامنے ناقابل تسخیر ہوا. ہم اج کے دن کی مناسبت سے پاکستان کو ایٹمی پاور بنانے والے سائنسدانوں افواج پاکستان اور شیر دل رکھنے والے سیاستدانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے قومی سلامتی و خود مختاری کی خاطر تمام پابندیوں اور خدشات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو پوری دنیا میں اہم مقام دلایا. ماضی میں ہماری حکومتوں اور مفاد پرست عناصر نے پاکستان کو نیوکلیئر پاور بنانے والےاپنے ان ہیروز کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا. اج کے دن ہمیں پھر سے یہ عہد کرنا ہے ملک پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنے دیں گے اپنے ان ہیروز اور اپنے اداروں کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کرنے رہیں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.