ہلال احمر سوسائٹی نے ہیموفیلیا کے بارے میں تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا
ڈھڈیال ( نامہ نگار خصوصی) ہلال احمر سوسائٹی کی جانب سے ہیموفیلیا کے بارے میں تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ایک ہائیکنگ (Hicking) کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ ڈاکٹر ماہین توقیر جن کا تعلق چوآسیدن شاہ سے ہے اور وہ چکوال کی پہلی سوشل ایکٹیوسٹ ہونے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں نے اس مقابلے میں 200 لوگوں میں سے پہلی پوزیشن حاصل کر کے یہ اعزاز بھی اپنے نام کیا۔اہلیان ضلع چکوال ان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ زندگی کے ہر میدان میں اسی طرح کامیابیاں سمیٹیں۔
کوئی تبصرے نہیں