بجلی چور کے لیے کسی بھی سطح پر کوئی گنجائش نہیں،وحیداحمدمراد

 


چکوال (خصوصی رپورٹ)آج ایس ای آفس ائیسکو سرکل چکوال میں ایس ای چکوال وحید احمد مراد کی زیر صدارت بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں آئیسکو سے ڈپٹی کمرشل منیجر عظمت حسین ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل مدثر سیال سمیت سرکل کی تمام ڈویژنوں کہ ایکسین اور ایس ڈی اوز نے شرکت کی جب کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے DDPP عمران گوندل اور DSP سید عباس علی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ایس ای چکوال وحید احمد مراد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے پولیس کی طرف سے اتنی سپورٹ کبھی بھی نہیں ملی پولیس کی طرف سے ملنے والے تعاون سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر ہونے والے اس معاملے میں ہر ایمپلائی کو پوری جاں فشانی سے کام کرنا ہوگا ہمیں پورے اخلاص کے ساتھ پوری لگن سے محنت کرنی ہوگی اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی چور قوم اور ملک کا مجرم ہے بجلی چور کے لیے کسی بھی سطح پر کوئی گنجائش نہیں انہوں نے پولیس ڈیپارٹمنٹ اور ائیسکوکا مشترکہ واٹس ایپ گروپ بنانے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کیا جائے گا ۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.