لنگاہ میں السکندر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سالانہ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

 


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر )لنگاہ میں السکندر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام سالانہ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیامنعقدہ میڈیکل کیمپ میں 361مریضوں کا فری معائنہ کیاگیا اورانہیں ادویات بھی فری دی گئیں۔جبکہ آئی کیمپ میں 131 مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا 19مریضوں کے آپریشن تجویز کئے گئے 29مریضوں کوتفصیلی معائنہ کے لئے منور میموریل ہسپتال ریفر کیا گیا کیمپ کا افتتاح السکندر فیملی کے سربراہ ملک فضل حسین لنگاہی نے کیا ۔السکندر ٹرسٹ کے بانی و سرپرست اعلیٰ الحاج ظہور احمد السکندر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ معروف سینئر معالج ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کی سربراہی میں ڈاکٹر عبدالصمد ،ڈاکٹر زہرا خیرالنساءڈاکٹر انیلہ طارق نے مریضوں کامعائنہ کیا اور نسخے تجویز کیے جبکہ منور میموریل ہسپتال کی ماہرین امراض چشم کی ٹیم نے مریضوں کی آنکھوں کا معائنہ کیا۔ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کی طرف سے لگایا جانے والامذکورہ کیمپ155واں کیمپ تھا ۔السکندر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ فری میڈیکل کیمپ میں ادویات کی تقسیم ڈسپنسری میں شیخ انوار الحسن نے طارق نیازی کے ہمراہ کی۔ جبکہ کلینکل لیبارٹری میں بلڈ ٹیسٹ عادل شہزاد(سرل کمپنی )نے کیے۔علاقہ کی معروف شخصیت چوہدری رب نواز نمبردارنے ڈاکٹرز ٹیم اور دیگر شرکاءکے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔مدرسہ تعلیم القرآن میں لگایا جانے والا فری میڈیکل کیمپ صبح 9بجے شروع ہوا اور بغیر کسی وقفے کے ایک بجے تک جاری رہا۔علاقہ کی عوام نے السکندر ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی اور دیگر متعلقہ افراد کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ کی عوامی و سماجی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاگیا۔ قبل ازیں ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ الحاج ظہور احمد السکندر اور ملک فضل حسین لنگاہی کے ہمراہ آباﺅ اجداد اور والدین کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.