چوہدری مظہر منہاس آف بلوکسر نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا


چکوال(نامہ نگار )پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق امید وار برائے کونسلر چوہدری مظہر منہاس آف بلوکسر نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ملک فلک شیر اعوان کی تمام دوستوں اور برادری سمیت حمایت کا اعلان کردیا۔ مظہر حسین منہاس نے کہا کہ اس الیکشن میں ہمارا امیدوار نہیں ہے۔ چوہدری مظہر منہاس نے سابق چیئرمین یونین کونسل بلوکسر چوہدری عبدالخالق منوال، مسلم لیگ (ق) کے امیدوار محمدخان تترال، بابر بشیر بٹ،چوہدری فضل حسین بلوکسر کی موجودگی میں فلک شیر کی حمایت کااعلان کیا۔ اس موقع پر چوہدری خالق نے مظہر حسین،ان کی برادری اوردوستوں کا شکریہ ادا کیا۔ اورکہا کہ آپ نے جو ہم پر اعتماد کیا ہے۔انشاء اللہ ہم اس پر پورا اُتریں گے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ق) کے رہنما محمدخان تترال نے کہا کہ ہمارا پارٹی کے قائد چوہدری شجاعت حسین اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف کا ملک کو معاشی بحران سے نکال کر غربت کاخاتمہ کرنا اورملک کے اندر انڈسٹری اورروڈز کا جال بچھانا ایک ہی ویژن ہے۔ اسلئے ہم (ن) لیگ کے امیدوار فلک شیر کی بھر پور حمایت جاری رکھیں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.