ڈسٹرکٹ جیل ہیلتھ کونسل کا اجلاس


چکوال (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ جیل ہیلتھ کونسل کا اجلاس ڈپٹی کمشنر و چیئرمین کونسل قراۃ العین ملک کے زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں جیل ہیلتھ کونسل کے اراکین نے شرکت کی ۔ اس ضمن میں جیل ہیلتھ کونسل کے وائس چیئرمین سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان نیازی نے بتایا کہ اجلاس میں جیل کے قیدیوں کی صحت کی بہتری کے لیے سب جیل چکوال ہسپتال کے اعدادوشمار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈسٹرکٹ جیل ہیلتھ کونسل قراۃ العین ملک نے سب جیل ہسپتال چکوال میں قیدیوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجہ کی تمام سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے جاری کردہ تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.