ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال ملک کی خصوصی کاوشوں سے ڈھڈیال میں نادرا آفس کی منظوری
ڈھڈیال (ڈاکٹر ظہیر احمد خان یوسفی) سابق وفاقی وزیر،ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال ملک کی خصوصی کاوشوں سے ڈھڈیال میں نادرا آفس کی منظوری دے دی گئی۔مذکورہ آفس 6 مئی سے اپنا کام شروع کر دے گا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ ڈائریکٹر زونل ہیڈ چکوال نسیم افضل منہاس نے فوکل پرسن چکوال راجہ اظہر کے ہمراہ یونین کونسل ڈھڈیال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں نادرا کے اعلیٰ حکام یہاں سے مستفید ہونے والے افراد کی تعداد کاجائزہ لیں گے۔ اگر یہاں عوام کی بڑی تعداد نے نادرا کی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کے لیے رجوع کیا تو پھر اسے جاری رکھا جائے گا۔کم تعداد کی صورت میں پھر اس کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ سیاسی و سماجی شخصیت بابو ذوالفقار حسین گجر ،منظور حسین واہلیان ڈھڈیال اور ملحقہ دیہات کی عوام نے ڈھڈیال میں نادرا آفس کے قیام کے ایک دیرینہ مطالبہ کو پورا کرنے پر نادرا کے ا علیٰ حکام اور مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی میجر طاہر اقبال ملک کا شکریہ ادا کیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں