یوم علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس پرامن اختتام پزیر

 


ڈھڈیال(مسرت جعفری) یوم علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس اتوار کی شب مرکزی امام بارگاہ سادات سے شروع ہوا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا جامع مظہر الایمان اور بعد ازاں باوا سید محسن ہمدانی کی اقامت گاہ ہمدانی پہنچا۔ ہمدانی ہاؤس سے تابوت پاک امام علی علیہ السلام بر آمد کیا گیا اس موقع پر عزاداران نے زنجیر زنی کی ہمدانی ہاؤس سے جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مسجد جعفریہ پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔ جلوس کے اختتام پر ذاکر اہلبیت سید عون صابر بہل نے شہادت امام علی علیہ السلام پڑھی۔  جلوس کے دوران عزاداران  کے لیے جگہ جگہ لنگر نیاز کا وسیع اہتمام کیا گیا تھااس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ پولیس تھانہ ڈھڈیال کا عملہ جلوس کے روٹس پر سکیورٹی کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دے رہے تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.