سٹی ہسپتال تلہ گنگ گزشتہ ماہ مارچ میں 84 فیصد کے ساتھ صوبہ پنجاب میں پہلی پوزیشن پر ہے،ڈاکٹر ذیشان احمد



 تلہ گنگ (تحصیل رپورٹر) ایم ایس سٹی ہسپتال تلہ گنگ ڈاکٹر ذیشان احمد نے کہا ہے کہ سٹی ہسپتال انتظامیہ محدود وسائل کے باوجود پوری جانفشانی کے ساتھ مریضوں کے علاج معالجہ کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے ۔ وہ ڈسٹرکٹ پریس کلب تلہ گنگ کے عہدیداران و ممبران کےساتھ خصوصی گفتگو کر رہے تھے ۔ ایم ایس نے بتایا کہ الحمدللہ گزشتہ ماہ تعیناتی کے بعد پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کی رپورٹ کے مطابق مریضوں کے داخلے اور انکے علاج کی کارکردگی کے لحاظ سے سٹی ہسپتال تلہ گنگ گزشتہ ماہ مارچ میں 84 فیصد کے ساتھ صوبہ پنجاب میں پہلی پوزیشن پر قرار دے دیا گیا ہے اور اس ماہ اپریل کی اب تک کی رپورٹ کے مطابق سٹی ہسپتال تلہ گنگ 85 فیصد کے ساتھ پورے پنجاب میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر قرار دیا گیا ہے۔ ہم ان شاءاللہ بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ سٹی ہسپتال میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی خالی آسامیوں پر تعیناتی ہو جائیں اس کےلئے ممبران اسمبلی سے مشاورت جاری ہے ۔ جنہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ بہت جلد اس ضمن میں حکومت سے ان آسامیوں پر تعیناتی منظور کرائی جائے گی۔ ڈائلائسسز مریضوں کےلئے دوران ڈائلاسسز استعمال ہونے والے انجکشن کا اسٹاک پوری کوشش کر کے منگوا لیا گیا ہے ۔ حالانکہ مذکورہ انجکشن پورے پنجاب میں شارٹ تھے ۔ ڈاکٹر ذیشان احمد نے بتایا کہ ہسپتال کو درپیش مسائل میں مخیئر حضرات سے بھی رابطہ میں ہیں ۔ جو اپنی بساط سے بڑھ کر ہسپتال انتظامیہ سے تعاون کر رہے ہیں۔ گائنی شعبہ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ذیشان احمد نے بتایا کہ گائناکالوجسٹ کی کمی کے باوجود اب ہسپتال میں ڈیلیوری کےلئے مختص دن ختم کر کے روزانہ کی بنیاد کر ڈیلیوری کیسسز کو ڈیل کرنا شروع ہو گیا ہے ۔ ہماری پہلی ترجیح ہے کہ ہارٹ اسپیشلسٹ ، ای این ٹی اسپیشلسٹ ، سرجن ڈاکٹر ، الٹراساؤنڈ ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ ایم اووز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی تعیناتیوں کو یقینی بنائیں تاکہ مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات یہیں ان کی دہلیز پر مل سکیں ۔ ایم ایس نے بتایا کہ مریضوں کو کسی بھی قسم کی کوئی شکایت ہو تو وہ ہسپتال میں موجود شکایات بکس میں یا ڈائریکٹ ان سے رابطہ کر کے اپنا مسئلہ بتائے ۔ ان شاءاللہ ان کے مسئلہ کا فوری حل کیا جائے گا۔ ایڈمن ملک جاوید بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ جبکہ آخر میں پریس کلب تلہ گنگ نے ایم ایس کو یقین دلایا کہ سٹی ہسپتال میں تعینات ہونے والے اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہو یا ایم بی بی ایس ڈاکٹرز ہوں وہ ہمارے مہمان ہوتے ہیں۔ بطور ادارہ ہم مریضوں کے مسائل ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ شیئر کرنے کے ساتھ ان ڈاکٹرز کے مسائل بھی اجاگر کرینگے ۔ ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ اپنا بہترین ورکنگ ریلیشن شپ جاری رکھیں گے ۔ جس پر ایم ایس نے ڈسٹرکٹ پریس کلب سے اظہار تشکر کیا ۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.