پی پی 22 کے ضمنی الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہیں،حکیم نثاراحمد


 لقہ پی پی 22 کے ضمنی الیکشن نتائج کو مسترد کرتے ہیں ۔ نتائج کے خلاف متعلقہ ہر پلیٹ فارم کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ،حکیم نثار احمد


ان خیالات کا اظہار سنی اتحاد کونسل کے امیدوار پی پی 22 حکیم نثار احمد نے ڈسٹرکٹ پریس کلب تلہ گنگ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے دوران خطاب کیا ۔ اس موقع پر رہنماء پی ٹی آئی و سابق ایم پی اے کرنل ریٹائرڈ سلطان سرخرو اعوان ، ملک کبیر احمد ، شگفتہ جبیں، ذیشان محسن ملک بھی موجود تھے ۔ حکیم نثار احمد نے الزام عائد کیا کہ 21 اپریل کو منعقدہ ضمنی الیکشن مکمل دھاندلی زدہ تھا ۔ اور نتائج میں ردوبدل کر کے تحریک انصاف کو طے شدہ منصوبہ کے تحت شکست سے دوچار کیا گیا ۔ جس کے ذمہ دار آر او اور انتظامیہ ہے ۔ ہم ان نتائج کو مسترد کرتے ہیں ۔ اور تمام پلیٹ فارم پر اس دھاندلی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔ الیکشن ٹربیونل سے لیکر سپریم کورٹ تک جائینگے ۔ حکیم نثار احمد کا کہنا تھا کہ الیکشن سے قبل ہی دھاندلی کی بنیاد رکھ دی گئی تھی۔  ہمارے پولنگ ایجنٹوں کا تقرر تک نہیں کیا گیا۔  کئی گھنٹے آر او آفس میں انتظار کرانے کے بعد عوامی پریشر پر چاروناچار پولنگ ایجنٹس کا تقرر کیا گیا۔  جن کو گنتی کے وقت پولنگ اسٹیشنوں سے زبردستی باہر نکال دیا گیا۔  بعد میں جعلی تیار فارم پینتالیس مہیا کئے گئے۔  جو چیخ چیخ کر بتا رہے ہیں کہ کیسے دھاندلی ہر کے مخالف امیدوار کو جتایا گیا ۔ پولنگ ختم ہونے کے بعد آر او آفس کو سیل کر دیا گیا ۔ اور مجھے بھی وہاں رزلٹ کے حصول کےلئے نہیں جانے دیا گیا۔ حالانکہ قانون کہتا ہے کہ دونوں امیدواروں کی موجودگی میں نتائج تیار کئے جائیں گے ۔ عوام کو انتہائی بھونڈے انداز میں ان کا آئینی حق نہیں دیا گیا ۔ سابق ایم پی اے کرنل ریٹائرڈ سلطان سرخرو اعوان نے کہا کہ سب سے پہلے جنرل الیکشن میں ہماری پارٹی سے بلے کا نشان چھین کا دھاندلی کی ابتداء رکھی گئی ۔ ایک بڑی پارٹی کو انتخابات سے عملا باہر رکھا گیا۔ ہمارے امیدواروں کو مختلف انتخابی نشانات دیکر ن لیگ کو سپورٹ کیا گیا۔ ضلع تلہ گنگ کے قیام کا سہرا اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے سر پر ہے ۔ تبلکسر سے میانوالی روڈ کی منظورہ بھی پی ٹی آئی دور حکومت میں دی گئی۔ اور روڈ بنانا شروع ہوا ۔ ہم اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی نمائندگی کا حق عوام کے اپنے ہاتھ میں دے ۔ اور عوام کو فیصلہ کرنے دے کہ حکومت کس نے کرنی ہے ۔ تب ہی پاکستان آگے جا سکتا ہے ۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.