آل پاکستان 1 ضلع اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ فرینڈز الیون فم کسر نے جیت لیا

 


ڈھڈیال(مسرت جعفری) آل پاکستان 1 ضلع اوپن کرکٹ ٹورنامنٹ فرینڈز الیون فم کسر نے جیت لیا۔ چیف گیسٹ حسن رضا نے اپنے دست مبارک سے انعامات تقسیم کیے۔ شاہ اسحاق سٹیڈیم میں کھیلے جانے والا کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔ ٹورنامنٹ میں 24 بہترین ٹیموں اور ملک کے نامور اوپن پلئیر نے شرکت کی فائنل میچ فرینڈز الیون فم کسر اور ڈھوک بھدال کے مابین کھیلا گیا جو کہ فرینڈز الیون فم کسر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت لیا۔ چیف گیسٹ فائنل میچ حسن عباس ڈائریکٹر آرکینز انٹرنیشنل اسلام آباد نے اپنی طرف سے کامیاب ٹیم کو 50 ہزار کیش پرائز اور ٹرافی انعام دی جبکہ سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ رہنما،مسلم لیگ ن چوہدری قاسم علی خان، چوہدری بابر نمبردار،حاجی افتخار حسین گوندل،حاجی اعجاز حسین گوندل نے رنراپ ٹیم کو 25 ہزار کیش پرائز اور ٹورنامنٹ کے بہترین پلیئر کو ٹرافیاں انعام دیں۔ فرینڈز الیون فم کسر کی طرف سے اوپن پلیئر فرازی چکوال شان ونہار ملک ظفری نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ ڈھوک بھدال کی طرف سے خان صغیر خان اور حافظ شانی نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر چوہدری باقر علی گوندل کو بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لیے شائقین کی بہت بڑی تعداد سٹیڈیم میں موجود تھی۔ شائقین نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو ہر شارٹ پر بھرپور داد دی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.