پنجاب اسمبلی کی کابینہ کے پہلے مرحلے میں ضلع چکوال کو نمائندگی نہ مل سکی


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) پنجاب اسمبلی کی کابینہ کے پہلے مرحلے میں ضلع چکوال کو نمائندگی نہ مل سکی۔اس وقت چکوال تلہ گنگ سے ارکان صوبائی اسمبلی کی تعداد چار ہے جبکہ پی پی 22 پر سردار غلام عباس خان کے سیٹ چھوڑنے کے بعد ضمنی انتخاب ہو رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت تمام ارکان اسمبلی کابینہ میں شمولیت کے لئے لابنگ میں مصروف ہیں۔ ان ارکان اسمبلی میں ملک تنویر اسلم سیتھی سب سے تجربہ کار اور سینئر رکن صوبائی اسمبلی ہیں جو اس سے قبل بھی کابینہ میں اہم ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں۔ چوہدری سلطان حیدر علی خان اور ملک شہریار اعوان کا بھی کا بھی سیاسی پس منظر بہت مضبوط ہے ۔ محترمہ مہوش سلطانہ راجہ بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بہت قریب ہیں انہیں بھی ہوئی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔کابینہ میں اضافہ کے دوسرے مرحلے میں چکوال سے نمائندگی کی توقع کی جارہی ہے ۔




..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.