بشیر ملک کی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی سے پروموشنل میسجز بارے میں تجویز

 

ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) چیئرمین بن قطب فاؤنڈیشن و بانی بیگم نور میموریل ہسپتال بھبھڑ چکوال بشیر ملک نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے عوامی بہبود کے پیغام کے ساتھ ساتھ موبائل فون کے کمپنیوں کے پروموشنل میسیج کا پاکستان کے شہریوں پر خاص طور پر جب انہیں ایک فوری کال کرنی پڑتی ہے اور وہ ان پیغامات کو سننے پر مجبور ہوتے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ

 جب کوئی شدید بیمار ہے اور اسے ہسپتال لے جانا ہے اور خاندانوں کو بھی معلومات دینا ہے، یہ ہمارے لیے مصیبت بن جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ایک درخواست ای میل بھیجا ہے کہ وہ ایک ایسا نظام متعارف کرانے پر غور کریں جس کے ذریعے موبائل کی کسی بھی بٹن کے ایک کلک پر یہ پیغامات بند ہو جائیں اور صارف کی اپنی کال مل جائے۔ انہوں نے پاکستان کے تمام شہریوں سے خاص طور پر میڈیا ،ٹی وی چینل اخبارات اور سوشل میڈیا سے درخواست کی کہ وہ پاکستان کی پہلے سے ہی مہنگائی اور بے روزگاری تلے دبے ہوئی عوام کی زندگی کو اس مصیبت سے جان چھڑانے کے لیے پی ٹی اے کو لکھیں اور اس سےچھٹکارے کےلئے اپنی آواز بلند کریں۔



..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.