کلرکہار: تھانہ کلرکہار کی حدود میں بھرپور روڈ پر مسلح ڈاکو لاکھوں روپے نقدی لوٹ لے گئے
کلرکہار(عثمان اعوان) تھانہ کلرکہار کی حدود میں بھرپور روڈ پر مسلح ڈکیتی کی واردات، ایل پی جی ڈیلر سے لاکھوں روپے لوٹ کئے گئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دن دیہاڑے بھرپور روڈ پر موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو ایل پی جی کے خالی سلنڈر پلانٹ پر لے جانے والی گاڑی سے 1لاکھ 60 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، ذرائع کے مطابق ڈیلر جب بھٹی گجر چوک پر پہنچا تو موٹرسائیکل سواروں نے ان سے راستہ دریافت کیا اور اسی دوران انہوں نے اسلحہ نکال لیا اور رقم لوٹ لی اور فرار ہوگئے، اطلاع کے کافی دیر بعد پولیس تھانہ کلرکہار موقع پر پہنچی اور ڈاکوؤں کی تلاش کی خانہ پری شروع کردی، گزشتہ چند روز میں تھانہ کلرکہار علاقہ غیر کی صورت اختیار کرتا جا رہا ہے اور ایسی کئی وارداتیں وقوع پذیر ہو چکی ہیں جن میں موٹرسائیکل سوار گروہ ہی دن دیہاڑے وارداتیں کر رہا ہے اور پولیس تھانہ کلرکہار ہاتھ پہ ہاتھ دھری بیٹھی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں