چوہدری اعجاز حسین منہاس عمرہ کی ادائیگی کے بعد دوبئی پہنچ گئے


چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر )معروف کاروباری ،سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق سینئر نائب صدر چکوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری اعجاز حسین منہاس عمرہ کی ادائیگی کے بعد دوبئی پہنچ گئے جہاں وہ چند روز قیام کریں گے اور پھر وطن واپس آئیں گے۔چوہدری اعجاز حسین منہاس عام انتخابات کے اگلے روز عمرہ کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس روانہ ہوئے تھے۔انہوں نے 8فروری کے انتخابات میں چک نورنگ اور گردونواح کے علاقوں سے چوہدری سلطان حیدر علی خان کی کامیابی میں مرکزی کردارادا کیاتھا۔گزشتہ روز انہوں نے عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی اور پھر کاروبار کے سلسلے میں دوبئی روانہ ہو گئے۔جہاں وہ چند روز قیام کے بعد واپس چکوال پہنچیے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.